روهڙي ۽ ڀرپاسي گرمي پد ۾ واڌ باوجود بجلي جي لوڊشيڊنگ گهٽ نه ٿي،8 ڪلاڪ اعلانيل لوڊشيڊنگ کانپوءِ به ڪلاڪن جا ڪلاڪ بجلي بند هجڻ ڪري گرميءَ شهرين جا لاهه ڪڍي ڇڏيا، گرمي ۾ واڌ سبب روڊ رستا ويران نظر اچڻ لڳا

کرکٹ میں نئی طرز کا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

جوہانسبرگ : ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے بعد ایک اور نئے طرز کے کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ایک میچ میں دو کے بجائے تین ٹ...

جوہانسبرگ : ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے بعد ایک اور نئے طرز کے کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ایک میچ میں دو کے بجائے تین ٹیمیں مد مقابل ہوں گی, اس ٹورنامنٹ کو سولیڈیرٹی کپ کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے شائقین اور اسپانسرز کی دلچسپی میں اضافے کے لیے ایک نئی طرز کا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک میچ میں دو کے بجائے تین ٹیمیں کھلانے کا اعلان کیا ہے۔
تین ٹیموں کے اس کرکٹ میچ میں ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ میچ 50 یا 20 اوورز کے بجائے 36 اوورز کا ہوتا ہے اور اس کے دو ہاف ہوتے ہیں۔ ہر ہاف 18 اوورز پرمشتمل ہوتا ہے اور ایک بولر زیادہ سے زیادہ تین اوور کروا سکتا ہے۔
اس میچ کی پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔ 18 اوورز میں سے 6 اوورز پہلے ہاف میں ایک ٹیم کیخلاف اور باقی چھ اوورز دوسرے ہاف میں اگلی ٹیم کیخلاف ہوں گے۔
یعنی کھیل کے پہلے ہاف میں تینوں ٹیمیں بیٹنگ کریں گی 6،6،6 اوورز کھیلیں گی اس طرح جس کا اسکور زیادہ ہوگا وہ دوسرے ہاف میں پہلے بیٹنگ کرے گی اس طرح تینوں ٹیموں کے اپنی اننگز کے 12 اوورز پورے ہو جائیں گے۔
اس دوران اگر کسی ٹیم کی مقررہ 12 اوورز سے پہلے سات وکٹیں گرگئیں تو آٹھواں کھلاڑی (آخری بیٹسمین) تنہا بیٹنگ کرے گا، لیکن وہ سنگل رن لینے کا مجاز نہیں ہو گا اور صرف چوکے، چھکے یا ڈبل میں رنز بناسکے گا۔
تھری سائیڈ کرکٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی ٹیم جیت جائے گی۔ دو ٹیموں میں ٹائی ہوا تو پھر سپر اوور ہو گا اور تینوں ٹیموں میں ٹائی ہونے کی صورت میں انعام تینوں میں برابر تقسیم ہو گا۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے اس فارمیٹ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے ایک میچ پر مشتمل ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا انعقاد پہلے27 جون کو ہونا تھا تاہم انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث اس کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ کو سولیڈیرٹی کپ کا نام دیا گیا ہے، جس میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو گولڈ، سلور اور برونز میڈل دیے جائیں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس میچ کے لیے تینوں ٹیموں کا اعلان بھی کر دیا ہے جن میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ اے بیز ایگلز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، کوئینز کائیٹ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاکٹ اور جیز کنگ فشرزکے کپتان کاگیسو رباڈا ہوں گے۔


COMMENTS

نام

پاکستان,35,پاڪستان,5,تازه ترين,2,تجارت,6,حيرت انگيز,21,دنيا,4,رانديون,1,صحت,10,عالمی خبریں,14,علاقائي,3,فن ۽ ٿقافت,3,فن و ثقافت,9,کهيل,16,لوکل,3,ڻيکنالوجي,7,
rtl
item
Humsafar News: کرکٹ میں نئی طرز کا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ
کرکٹ میں نئی طرز کا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ
https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/06/cricket-3.jpg
Humsafar News
https://hsafarnews.blogspot.com/2020/06/blog-post_8.html
https://hsafarnews.blogspot.com/
https://hsafarnews.blogspot.com/
https://hsafarnews.blogspot.com/2020/06/blog-post_8.html
true
1145494372404687116
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy