آج نارووال کےعلاقہ وریام میں ایک انتہائ افسوسناک واقعہ پیش ایا محمد قدیرولدمحمدفرید نے اپنے تین کمسن معصوم بچوں کےساتھ زہرکھالیا۔ ق...
آج نارووال کےعلاقہ وریام میں ایک انتہائ افسوسناک واقعہ پیش ایا محمد قدیرولدمحمدفرید نے اپنے تین کمسن معصوم بچوں کےساتھ زہرکھالیا۔
قدیرموقعہ پرجانبحق ہوااورایک بچہ ہسپتال جاکرفوت ہوگیا دوبچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قدیراپنےگھرپربستہ بنانےکاکام کرتاتھااورگھرکاواحدکفیل تھا۔قدیرنےدومائیکروفنانس اداروں سےقرض لےرکھاتھا۔کروناکی وجہ سےاسکول بندتھےاورکوئ آرڈربھی نہی مل رہاتھا۔
اوپرسےان مائیکروفنانس اداروں نےقسطوں کےلیےاسکاجیناحرام کیاہواتھا۔
مسلہ صرف قسطوں کانہیں اس نام نہاد سروس چارجز کابھی تھاجویہ ادارےدوماہ کےریلیف کے بدلےسود در سود وصول کررہےتھے۔
کروناکےدنوں میں میں حکومت نے نام نہاد ریلیف کےبدلےمائیکروفنانس اداروں کوسودکی کھلی چھٹی دیدی تھی۔
اب وہ غریب پیسےکہاں سےدیتاایک کاروباربند اور اوپرسےسود در سود۔
کیابحثیت مسلمان اور پاکستانی ہم سب اس واقعہ کےزمہ دارہیں اورحکومت توڈائریکٹ زمہ دارہے۔
مدینہ کی ریاست میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نےفرمایاتھاکہ اگردجلہ کےکنارےکتابھی مرگیاتواس کاحساب عمر سےلیاجاے گا۔ منقول

COMMENTS